30 اکتوبر 2010 - 20:30

ترکی کے وزیرخارجہ داؤد اوغلو نے کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ترکی اور چین کے تعلقات کو کافی فروغ ملا ہے۔

چینی ذرائع کے مطابق احمد داؤد اوغلو چین کے دورے کے دوران کہا ہے کہ چین اور ترکی نے پٹرولیم کے میدان میں ایران کے ساتھ اہم معاہدے کئے ہیں جن پر مغربی ملک خوش نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ علاقے میں امن و استحکام قائم رکھنے کےلئے ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ضروری ہیں اور ترکی اور چین اسی راہ پرگامزن ہیں۔

.......

/110